ٹینس فیڈریشن میرے ڈوپنگ ٹیسٹ کی رپورٹس شائع کرے،رافیل ندال

بدھ 27 اپریل 2016 19:45

ٹینس فیڈریشن میرے ڈوپنگ ٹیسٹ کی رپورٹس شائع کرے،رافیل ندال

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) ٹینس کے کھلاڑی رافیل ندال نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) سے کہا ہے کہ ممنوعہ ادویات کے تعلق سے ہونے والے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس شائع کریں۔سپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر پانچ کھلاڑی رافیل نے فرانس کی سابق وزیر روزلین بیشلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

29 سال کھلاڑی نے کہا کہبراہ کرم بائیلوجیکل پاسپورٹ اور ڈوپنگ کے خلاف میری تاریخ کے ہمراہ میرے متعلق تمام معلومات کو منظر عام پر لائیں۔رافیل کا خط موصول ہونے کے بعد آء ٹی ایف نے کہا کہ 14 بار گرینڈ سلیم فاتح کبھی بھی ممنوعہ ادویات کی جانچ میں مثبت نہیں پائے گئے ہیں اور وہ اپنی رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں اور رپورٹس تک ان کی رسائی ہے۔

(جاری ہے)

ندال نے آئی ٹی ایف سے کہا کہ مستقبل میں جب بھی ان کے ٹیسٹ ہوں اور جیسے ہی نتائج سامنے آئیں اس کے بارے میں بتایا جائے۔خیال رہے کہ رواں سال خواتین کی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے میلوڈونیم لینے کا اعتراف کیا تھا اور ان پر عارضی پابندی عائد ہے۔برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے نے رواں ماہ ایک اخبار سے کہا تھا کہ انھیں بعض کھلاڑیوں کے بارے میں شک ہے کیونکہ ’وہ تھکنے کا نام ہی نہیں لیتے۔دوسرے کھیلوں میں دوپنگ سے متعلق نتائج کے افشا کا معاملہ متنازع رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :