چین اور پاکستان کا اقتصادی راہدری میں پیش رفت کا جائزہ

پاک چین دوستی بے مثال ہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی چینی وزیر خارجہ سے گفتگو

بدھ 27 اپریل 2016 18:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ایک قابل اعتماد دوست ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے ،پاک چین دوستی دنیا میں بے مثال ہے۔ وہ بدھ کو یہاں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مشترکہ علاقائی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی ۔اس دوران پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کابھی اظہار کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ ان دنوں پانچ روزہ دورے پر چین میں ہیں جہاں وہ چین کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :