سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا مزار قائد پر ٹکٹ ختم کر نے کا حکم،قرارداد لانے کا فیصلہ

سیکرٹ فنڈ کا طریقہ کار بدل گیا ہے،اب اس کی جگہ من پسند اخبارات اور چینلز کو اشتہارات دئے جاتے ہیں، چیئرمین کمیٹی مزارقائدکی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، وزارت اطلاعات وقومی ورثہ کے حکام کی بریفنگ

بدھ 27 اپریل 2016 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے کراچی میں واقع قائد اعظم کے مزار پر ٹکٹ ختم کر نے کا حکم دیتے ہوئے مزار قائد پر پر ٹکٹ ختم کر نے کیلئے قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹرنہال ہاشمی قرارداد سینیٹ میں لائیں گے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے لوک ورثہ کے ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے مسائل حل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے لوک ورثہ کے بورڈ کے گزشتہ 2سال کے اجلاسوں کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ اجلاسوں میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے حوالے سے کیا فیصلے ہوئے اور کون کون ان اجلاسوں میں شامل ہوا ۔

کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کامل علی آغا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی این سی اے اور لوک ورثہ کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر لوک ورثہ کے ریٹائرڈدرخواست گزار نے کہا کہ لوک ورثہ کے ملازمین کی پنشن بند کردی گئی، ہماری تمام مراعات واپس لے لی گئیں،لوک ورثہ کی ڈائریکٹرڈاکٹر فوزیہ سعید نے ہمیں معطل کردیا ہماری اوقات دہشت گرد جیسی کردی گئی ہے، 40 سے زائد ملازمین کی پنشن بند کی گئی،ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ملازمین کو بدحال کردیا ہے،پنشن کی ادائیگی پر ٹربیونل فیصلہ دے چکا تھا مگر لوک ورثہ کی ڈی جی صاحبہ لعت و لال سے کام لے رہی ہیں، اس موقع پر چیئر مین کامل علی آغا نے کہا کہ صوبوں کی ثقافت کے نام پر ہر کسی کو ہالز کرایہ پر دینا ٹھیک نہیں، کسی کو بھی اداروں کو ایسے چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ سعید کی تمام سفری تفصیلات کمیٹی طلب کرے،چیئر مین نے کہا کہ ان پنشنرز نے 18 جنوری 2016 کو وزیراعظم کی تصویر لگا کر اشتہار بھی دیا، اگر قانون کے مطابق فیصلے ہوئے ہیں تو بورڈ آف گورنرز نے بھی کچھ سوچ کر منظوری دی گئی ہوگی، سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے اسے کمیٹی خصوصی توجہ سے دیکھے، ڈاکٹر فوزیہ سعید کو بھی سنا جائے، سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایک ملازم تو صدمہ سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا، قومی اسمبلی میں وزیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ یہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں وزیر اطلاعات نے غلط بیانی کی اسکا نوٹس لیا جائے، اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ سعید ملک سے باہر ہیں 4 مئی کو واپس آئیں گی، وزارت اطلاعات و نشریات کے مالی سال-16 2015 کی تفصیلات کمیٹی میں پیش۔

وزرات اطلاعات و نشریات حکام نے کہا کہ سیکرٹ فنڈ 2013 میں ختم کردیا گیا تھا،کارپوریشنز کی گرانٹ وزارت اطلاعات دیتی ہے جو کہ فنڈ کا 76 فیصد ہے، اس موقع پر چیئرمین کامل علی آغا نے کہا کہ سیکرٹ فنڈ کا طریقہ کار بدل گیا ہے،اب سیکرٹ فنڈ کی جگہ من پسند اخبارات اور چینلز کو اشتہارات دئے جاتے ہیں، پی این سی اے اور لوک ورثہ میں کنٹریکٹ ملازمین کچھ کام کرتے نہیں اور فنڈ لے رہے ہیں، وزارت اطلاعات و قومی ورثہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ قائد اعظم کے مزار کے لئے سیکورٹی بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :