آئی سی آئی جے کی غلط بیانی کے اعتراف پر وفاقی کابینہ کا شدید ردعمل
وفاقی کابینہ کی وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے انٹرنیشنل کنسورشیم فار انویسٹیگیٹو جرنلسٹ کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کنسورشیم ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کرے، کابینہ کا مطالبہ
بدھ 27 اپریل 2016 18:00
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے انٹرنیشنل کنسورشیم فار انویسٹیگیٹو جرنلسٹ کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کی ہے جنہیں اب خود کنسورشیم نے ایک صحافتی غلطی قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
یہاں جاری ایک بیان کے مطابق آئی سی آئی جے کی غلط بیانی کے اعتراف پر وفاقی کابینہ نے بدھ کو اپنے اجلاس میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کنسورشیم اس غلطی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے خود اپنے آپ کو اور اپنے پورے خاندان کو کھلے احتساب کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کے عوام، چند مفاد پرست اور ترقی دشمن افراد کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی خوشحالی اور عوامی ترقی کے اس سفر کو سبوتاژ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.