میرپور خاص ، شاہ محمود قریشی ،حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں کرپشن مٹاؤ ،ملک بچاؤ مارچ ریلی کا شاندار استقبال

بدھ 27 اپریل 2016 17:52

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی صوبائی رہنما حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں کرپشن مٹاؤ ،ملک بچاؤ مارچ ریلی کی میرپورخاص پوسٹ آفس چوک پر آمد ،رہنماؤں کا شاندار استقبال کیاگیا ۔شاہ محمودقریشی نے اپنے خطا ب میں کہاکہ ملک کا پیساکرپشن کے ذریعے پانامہ پہنچ جاتا ہے ۔

یہاں کہ لوگ پانی کے قطروں کو ترستے ہیں۔ کرپشن زدہ جمہوریت سے ملک تباہ ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

ایسی غمگین صورتحال کے سبب پاکستان تحریک نے کرپشن مٹاؤ ،ملک بچاؤ مارچ شروع کردی ہے تاکہ قوم کو ایسے عناصروں سے بچایا جائے۔میری ریلی کوروکنے کے لئے انہوں نے گھادار تاریں لگائی ، یہ ناسمجھ ہیں ضیاء الحق نے بھی لوگوں کو ہتھگریا ں لگائی زندانوں میں قید کیا۔کیاوہ عوام کی دلوں سے محبت ختم کرسکا ؟یقینانہیں کرسکا۔کرپشن مٹاؤ ،ملک بچاؤ مارچ ریلی ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہے۔ اس موقع پرصوبائی رہنما حلیم عادل شیخ ،MNA لعل مالہی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :