ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے او پی ایس اور نان کیڈر ترقیوں کی ویریفکیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 27 اپریل 2016 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے او پی ایس اور نان کیڈر ترقیوں اور ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی ویریفکیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے او پی ایس اور آوٹ آف کیڈر ترقیوں کے حوالے سے بلدیہ شرقی کے تمام محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ4 دن کے اندر تمام محکمے تصدیق کرکے رپورٹس کمیٹی کو پیش کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آرڈر پر بلدیہ شرقی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو پابند کیا کہ و ہ جلد از جلد اپنے محکمے کے حوالے سے مکمل رپورٹ بنا کر کمیٹی کو دیں ،ا س سلسلے میں کسی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق مزید فیصلے کئے جائیں گے۔