زہریلی مٹھائی کھانے سے مزید ایک متاثرہ خاتون دم توڑ گئی مجموعی تعداد 28ہوگئی

بدھ 27 اپریل 2016 17:28

لیہ/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)زہریلی مٹھائی کھانے سے مزید ایک متاثرہ خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے کے بعد اموات کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا جہاں جناح ہسپتال لاہور میں زیرعلاج چک 105 کی نصرت بی بی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

لیہ سے مزید 6 مریض جناح ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم مریضوں کی حالت تشویشناک ہے واضح رہے کہ گزشتہ روزمٹھائی میں استعمال ہونے والے سلفونائل کی غیرقانونی فیکٹری کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا تھا۔