بینک آف چائنہ یو ایس اے برانچ نے پہلا یو ایس کریڈٹ کارڈ جاری کر دیا

کارڈ سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے صارفین کو فائدہ ہو گا

بدھ 27 اپریل 2016 17:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ یو ایس اے برانچ نے پہلا یو ایس کریڈٹ کارڈ جاری کر دیا ہے، اس کا مقصد ان صارفین کی خدمت کرناہے جو دونوں ممالک میں عام طور پرسفر کرتے رہتے ہیں،کارڈ جاری کرنے والے بینک نے 2قسم کے کارڈ جاری کئے ہیں،جن کا نام یونین پے اور ویزہ ہے،یہ امریکہ میں ان نئے آنے والوں کیلئے جاری کئے گئے ہیں جوچین کا سفر کرتے ہیں اور انہیں نقد ادائیگی میں مشکلات پیش آتی ہیں، دونوں کارڈز کیلئے مختلف شرائط کا اعلان بھی کیا گیا ہے،گزشتہ سال 2.7ملین چینیوں نے امریکہ کا سفر کیا،جبکہ 2ملین امریکی کاروبار کیلئے چین میں آئے اور اب اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اعداد و شمار کے مطابق تقریباً تین لاکھ چینی طلباء امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اب جبکہ 2016ء کوچین امریکہ سیاحت کا سال قرار دیا گیا ہے تو اس سے آنے والے سیاحوں کو بھی سہولت حاصل ہو گی�

(جاری ہے)