دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی ناکامی کی وجہ دہشتگردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں ،حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی

بدھ 27 اپریل 2016 16:52

کابل/ ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ ناکام رہی ہے کیونکہ دہشتگردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے برقرار ہیں ۔

(جاری ہے)

روسی ٹی وی رشیا ٹوڈے کو ایک انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہاکہ اگر ملک تمام صورتوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مخلص رہتا ہے تو امریکہ کو انتہاپسندوں کے مالی ذرائع کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک ہم دہشتگردوں کے مالی وسائل ،انکے ٹھکانوں کو ختم نہیں کردیتے ۔حامد کرزئی نے مزید کہاکہ امریکہ اور اسکے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناکام رہے ہیں کیونکہ دہشتگردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے برقرار ہیں۔