پنجاب بھر گندم خریداری مہم کا آغا ز ہوگیا،فی من قیمت1300 روپے مقرر

فی بوری ڈیلوری چارجز کی ادائیگی 7.50روپے سے بڑھا کر 9روپے کردی گئی

بدھ 27 اپریل 2016 16:41

پنجاب بھر گندم خریداری مہم کا آغا ز ہوگیا،فی من قیمت1300 روپے مقرر

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پرفیصل آباد سمیت پنجاب بھر گندم خریداری مہم کا آغا ز ہوگیا ، حکو مت پنجاب کی طرف سے فی من پر گندم کی قیمت 1300 روپے مقررجبکہ فی بوری ڈیلوری چارجز کی ادائیگی 7.

(جاری ہے)

50روپے سے بڑھا کر 9روپے کردی گئی ہے، گندم خریداری مہم کے دوران فیصل آباد ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں کاشتکاروں سے 5لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کیلئے 38مراکز خریداری پر تمام ترانتظامات مکمل ہیںآ ن لائن کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر گندم خریداری مہم کے دوران فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کاشتکاروں سے 5لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کیلئے 38مراکز خریداری پر تمام ترانتظامات مکمل ہیں اورکاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم کا کام شروع کردیا گیا ہے۔