7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو ہو گی

بدھ 27 اپریل 2016 16:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) 7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو لاہور اور راولپنڈی میں منعقد ہوگی 7500 والے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ دوسرا انعام 2لاکھ پچاس ہزار کے 5 انعامات جبکہ 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے جبکہ 25000 والے بانڈزکا پہلا انعام 5 کروڑ ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :