ہانگ کانگ سٹاکس کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا شکارہوگئی

بدھ 27 اپریل 2016 16:41

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)ہانگ کانگ سٹاکس بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ابتدائی چند منٹوں میں ہی مندی کا شکار ہوگئیں ،یہ صورتحال گزشتہ ر وز کے اضافے بعد سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں ہینگ سینگ انڈیکس 0.16فیصد یا 34.94پوائنٹس کمی کے ساتھ 21372.33رہا۔تاہم بینچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکار ڈ کیا گیا جو 2.49پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2967.19رہا جبکہ شنزن جامع انڈیکس جو چین کی دوسری بڑی سٹاک ایکسچینج ہے0.13فیصد یا 2.50پوائنٹس اصافے کے ساتھ 1884.49رہا۔