سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے جعلی ہیں ‘ شعیب صدیقی

بدھ 27 اپریل 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے جعلی ہیں جن کے خلاف درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اے کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر جعلی حلف نامے جمع کرانے کا الزام لگایا کیونکہ ایاز صادق کی درخواست میں جمع کئے گئے حلف نامے جعلی ہیں جن پر کوئی مہر اور دستخط نہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایاز صادق کے خلاف کارروائی کی درخواست دی اور سپیکر قومی اسمبلی کی درخواست کا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔