فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2015کے نتائج جاری کردیئے

بدھ 27 اپریل 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2015کے نتائج جاری کردیئے ہیں،97فیصد امیدوار سی ایس ایس کے امتحان میں فیل ہوگئے ہیں،صرف3فیصد امیدوار سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کرسکے،پہلی پانچ پوزیشن میں سندھ کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرکاری ملازمت کے اعلی ترین امتحان کے سال 2015کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امتحان میں ملک بھر سے12176افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صرف 379امیدواروں نے سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کیاجبکہ ان میں سے11امیدوار زبانی امتحان میں فیل ہوگئے۔368امیدواروں نے مقابلے کا اعلی ترین امتحان پاس کیا۔کامیاب 238امیدواروں کو مختلف وفاقی گروپس میں گریڈ17کی ملازمت کی سفارش کی گئی ہے۔سی ایس ایس کے امتحان میں 40فیصد خواتین امیدوار کامیاب رہیں۔ابتدائی 10کامیاب امیدواروں میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔سندھ سے صرف 63امیدوار سی ایس ایس کا امتحان پاس کرسکے۔نتائج کے مطابق سندھ کے شہری علاقوں سے صرف 21امیدوار مقابلے کے اعلی ترین امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔دیہی سندھ کے 41امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔