بسوں کی کمی اور فیس میں اضافے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا گدھا گاڑیوں پر احتجاج

بدھ 27 اپریل 2016 16:07

بسوں کی کمی اور فیس میں اضافے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا گدھا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) بسوں کی کمی اور فیس میں اضافے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا گدھا گاڑیوں پر احتجاج ‘ وی سی آفس جانے کی کوشش میں سیکورٹی گارڈز سے تصادم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز طلبہ نے بسوں کی کمی اور فیس میں اضافے کے خلاف گدھا گاڑیوں کو جمع کر لیا اور ان پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر کی جانب پیش قدمی شروع کر دی تاہم وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز نے انہیں روکتے ہوئے وی سی آفس کی جانب جانے سے منع کر دیا جس پر طلبااور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تصادم شروع ہو گیا‘ طلباکو وی سی آفس کی جانب جانے سے روکنے کیلئے سیکیورٹی گارڈز نے وی سی آفس جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں جبکہ طلباکی جانب سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ پارکنگ کی مد میں لی جانے والی فیس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔