دبئی میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں مزید کمی کا امکان ہے: ماہرین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 12:36

دبئی میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں مزید کمی کا امکان ہے: ماہرین

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27اپریل 2016ء): دبئی میں سال 2016کے پہلی کی سہہ ماہی میں کرایوں میں تقریباََ 2.7% کی کمی دیکھی گئی۔جبکہ رہائشی عمارتوں کی قیمتوں میں 2.2%کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔2015 میں رہائشی عمارتوں کی قیمتوں میں 3.1%کی کمی دیکھی گئی تھی۔ اور یہ سلسہ سا ل 2016 کی پہلی سہہ ماہی تک برقرار ہے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار کے مطابق عمارتوں کے کرایوں اور قیمتوں میں کمی پانچ سال سے مسلسل جاری ہے۔ بنگلوں کی قیمتوں اور کرایوں میں 2015کے مقابلے میں2016کی پہلی سہہ ماہی میں 3% کی کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق 2016میں 5%تک کی کمی کا امکان ہے۔ اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں بھی 12.8%کی کمی دیکھی گئی۔ جو کہ 1.068(PSF) بنتی ہے۔ اپارٹمنٹس کی قیمتوں کے بارے میں ماہرین نے بتایا ہے کہ اس سال اپارٹمنٹس کی قیمتیں تین سے چار پرسنٹ تک گِر سکتی ہیں۔ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ دبئی میں پہلی سہہ ماہی میں2.7% کرایوں میں کمی ہُوئی جو کہ سال کے آخر تک 3.5%تک پہنچنے کا امکان ہے۔