مرتضیٰ جاوید عباسی نے انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد کا نوٹس لے لیا
بدھ 27 اپریل 2016 11:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انٹرنیٹ پر موجود توہین آمیز مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئر مین اسمعیل شاہ کو خط لکھ کر فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
قائم مقام سپیکر نے اپنے خط میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور یو ٹیوب پر موجود رسول اکرم کی شان میں گستاخانہ موادکی موجودگی پر شدید غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مواد سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رسول اکرم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے پی ٹی اے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مواد کو فوری طور پر روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ان شیطانی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.