الطاف حسین سے برطانوی تفتیشی اداروں کے اہلکاروں کی 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ

muhammad ali محمد علی بدھ 27 اپریل 2016 00:47

الطاف حسین سے برطانوی تفتیشی اداروں کے اہلکاروں کی 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل۔2016ء) الطاف حسین سے برطانوی تفتیشی ادارے کے اہلکاروں کی 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی تفتیشی ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ ی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران الطاف حسین سے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں سوالات کیے گئے۔ الطاف حسین سے پوچھ گچھ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات کے بعد کی گئی ہے۔