وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی

منگل 26 اپریل 2016 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ( بدھ کو ) ہو گا، اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، آئندہ مالی سال بجٹ کے حجم میں 8 فیصد اضافہ 100 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ اور سبسڈیز کا خاتمہ ہو گا وفاقی بجٹ میں 12 فیصد اضافہ 860 ارب رکھے جائیں گے نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ تین سالہ بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے گی آئندہ سال کی بجٹ تجاویز بھی منظور کی جائیں گی آئندہ سال کا وفاقی بجٹ ساڑھے تین فیصد خسارے کا ہو گا بجٹ کے حجم میں آٹھ فیصد اضافہ کیا جائے گا آئندہ سال دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافے کی تجویز ہے اور دفاع کے لئے 860 ارب روپے رکھے جائیں گے بجٹ میں شرح نمو 4.7 فیصد جبکہ افراط زر کی شرح پانچ فیصد رکھنے کی تجویز ہے آئندہ سال وفاقی بجٹ میں سبسڈیز میں کمی کی جائے گی اور 100 ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے گی آئی ڈی پیز اور آپریشن ضرب عضب کے لئے 100 ارب روپے جبکہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے 680 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :