معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی اندر تحقیقی اور تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر فرحت سلیمی

منگل 26 اپریل 2016 19:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا ہے کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی اندر تحقیقی اور تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس مقصد کے حصول کیلئے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی معاونت سے مختصر دورانیہ کے کورسز کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ناصرف یونیورسٹی بلکہ مقامی کالجز کے اساتذہ کو بھی ان کورسسز سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔

یہ بات انہوں نے انگلش لینگویج ٹیچنگ ریفارمزپراجیکٹ کے تحت ” ریسرچ میتھوڈولوجی اینڈ سکلز“ کے عنوان سے منعقدہ سات روزہ تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین آف ہیومینٹی ایف سی کالج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر وسیم انور اورایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی آصف حسین، ڈین آف سوشل سائنسزڈاکٹر خلیل احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر افضال بٹ اورڈین آف نیچرل سائنسزڈاکٹر حارث رشیدنے شرکت کی ۔

وی سی ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہاکہ ایچ ای سی کی جانب سے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کی جانے والی کاوش قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیافتہ ممالک میں درس و تدریس کے میدان میں نت نئے تجربات کئے جارہے ہیں اور اساتذہ کے پڑھانے کی مہارت کو بڑھانے کیلئے ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دور جدید کے چیلنجیز سے نمٹنے کیلئے ٹیچنگ کے پیشہ کو اس کا جائز مقام دینا ہوگا۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ امور کو قومی جذبہ سے انجام دیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھارنے کیلئے محنت او ر لگن سے کام کریں ۔ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے ٹریننگ کیلئے آئے ہوئے اساتذہ ڈ ین آف ہیومینٹی ایف سی کالج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر وسیم انور اورایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی آصف حسین و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :