ناموس رسالت کے قوانین کی بقاہی معاشرہ میں امن کی ضمانت ہے،رہنماء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے دی ہیں ،اجتماع سے خطاب

منگل 26 اپریل 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولاناسید ضیا ء الحسن شاہ ،مولانا محبوب الحسن طاہر،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدئہ ختم نبوت اورناموس رسالتﷺکے تحفظ کے لیے دی ہیں۔

شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا جا چکا ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے ہزاروں کی تعداد میں قادیانی مسلمان ہو چکے ہیں۔قادیانیت دم توڑ رہی ہے آئے روزمصدقہ اطلاعات ملتی ہیں کہ فلاں علاقے میں اتنے قادیانیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی بد نصیبوں کو دیکھوکتنے اونچے نبی امام الانبیاء،مقصود کائنات حضرت محمد ﷺکو چھوڑ کرمرزا لعین کی غلامی میں چلے گے۔

(جاری ہے)

محبت واطاعت رسولﷺہی مسلمانوں کاقیمتی اثاثہ ہے اور ناموس رسالت کی حفاظت و صیانت مسلمانوں کا خاصہ ہے۔مرزا قادیانی کی تحریروں میں اہانت انبیاء،اورشیطانی الہامات میں تضادات کسی صاحب علم پر مخفی نہیں۔قادیانی ان گستاخانہ عبارات کی وکالت کر کے اپنا حق الخدمت ادا کر رہے ہیں۔علماء کرام نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے مقدس مشن کو فروغ دے کر معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے اور ناموس رسالت کے قوانین کی بقا ہی معاشرہ میں امن کی ضمانت ہیں۔مجلس کے مبلغین پوری ذمہ داری کے ساتھ عدم تشددپالیسی پرعمل پیرا ہو کر منکرین ختم نبوت کو ان کے منطقی انجام تک پہنچارہے ہیں۔