پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری

منگل 26 اپریل 2016 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، نواحی علاقے چارپریزہ میں پانچ دنوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، اور مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما اسرار اﷲ کررہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھاکہ نواحی علاقوں کے عوام بجلی کے بل وقت پر دیتے ہے، لیکن اس کے باوجود پانچ دن تک بجلی کاغائب ہونا سمجھ سے بالاتر ہے،ان کا کہنا تھا کہ اگر واپڈا نے فوری طور پر بجلی کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو اگلا مظاہرہ گورنر ہاوس کے سامنے کیا جائے گا، مظاہرے میں علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :