پیمرا کونسل آف کمپلینٹس خیبر پختونخواہ کاڈان ٹی وی کوہتک آمیز الزامات /کردار کشی کرنے پر انتباہ جاری کرنے کیسفارش

منگل 26 اپریل 2016 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پیمرا کونسل آف کمپلینٹس خیبر پختونخوا ہ نے شکیل چندر کی زیرِصدارت پیمرا ریجنل آفس پشاور میں مورخہ 26اپریل2016؁ء کو منعقدہ اپنے 65ویں اجلاس میں عامر آفاق، ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کیخلاف کردار کشی کرنے پر ڈان ٹی وی کو انتباہ جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

کونسل نے محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کی جانب سے دائرکردہ شکایت میں یوسف جان (رپورٹرAVTخیبرٹی وی) کا غیر قانونی طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس کے گائنی لیبر روم میں داخل ہونے کے معاملے کو پروگرام کی ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد پیمرا قوانین کی خلاف ورزی نہ ہونے کی وجہ سے نمٹا دیا۔ اجلاس میں دیگر کونسل ممبران بشمول عبدالستار خان، سید حماد حسین شاہ، محترمہ فرح خان،محترمہ فرح سلطان اشرف،محمد ارشاد اور راحت علی (ریجنل جنرل منیجر/سیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :