کالاشاہ کاکوکی چارآبادیوں میں رات گئے ڈی پی او شیخوپورہ کی سربراہی میں پولیس، حساس اداروں کا آپریشن

درجنوں مشتبہ افرادسمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے پکڑے گئے

منگل 26 اپریل 2016 18:53

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) کالاشاہ کاکوکی چارآبادیوں میں رات گئے ڈی پی او شیخوپورہ کی زیرسربراہی پولیس اورحساس اداروں کاسرچ آپریشن۔درجنوں مشتبہ افرادسمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے پکڑے گئے۔آپریشن انتہائی خفیہ رکھاگیا۔تفصیلات کے مطابق مبینہ داعش اورتحریک طالبان کے دہشتگردوں انکے سہولت کاروں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کالاشاہ کاکوکی آبادیوں حسین ٹاؤن،معراج ٹاؤن،شریف پورہ اورموضع نون میں رات گئے ڈی پی او شیخوپورہ سرفرازخان ورک کی زیرسربراہی پولیس اورحساس اداروں نے مبینہ داعش اورتحریک طالبان کے دہشتگردوں،جرائم پیشہ اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف اچانک آپریشن شروع کرکے گھرگھرتلاشی کے دوران درجنوں مشتبہ افرادسمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعددافرادکو اسلحہ سمیت اپنی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں تھانہ صدرمریدکے،فیروزوالہ،سٹی مریدکے،نارنگ منڈی،شیخوپورہ سٹی وصدرسمیت ضلع بھرکے تھانوں کی پولیس اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔جبکہ دوران آپریشن پولیس بعض مذہبی افرادکے گھروں کے بیرونی دروازے توڑکر اندرداخل ہوئی اورافرادخانہ کوزدوکوب بھی کیا۔اس ضمن میں متعلقہ تھانہ صدرمریدکے پولیس نے حراست میں لئے گئے مشتبہ افرادکے بارے میں کسی قسم کی تفصیل بتانے سے انکاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :