استاد جگاؤ تعلیم بچاؤ تحریک کے زیراہتمام مطالبات حل نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 اپریل 2016 18:32

لاہور۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام استاد جگاؤ تعلیم بچاؤ تحریک کے پہلے روز اساتذہ نے اپنے مطالبات حل نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر اساتذہ کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت اساتذہ کو فوری طور پر اپ گریڈیشن دی جائے ۔ بعدازاں سپریم کونسل کے صدر اللہ بخش قیصر نے کہا کہ پنجاب بھر کے اساتذہ استاد کو جگانے کا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :