ویٹرنری یونیورسٹی میں ”ایبڈو مینل اینڈ ری پرو ڈکٹیو الٹراسا ؤ نڈ ان سمال اینیمل پر یکٹس “کے مو ضو ع پرتر بیتی ورکشاپ اختتا م پذیر ہوگئی

منگل 26 اپریل 2016 18:32

لاہور۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی نے گذشتہ روز یوا س پیٹ سینٹر کے اشتراک سے دو روز سے جاری " چھو ٹے جا نو روں بھیڑ ‘بکروں‘ کتے اوربلیوں کے شکم میں تو لیدی معا ئنے کے لئے الٹرا سا ؤ نڈکے استعمال کی عملی تر بیت " کے مو ضو ع پر ورکشاپ کی اختتا می تقر یب کا انعقادکیاجس کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے کی اورشر کا میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پرو فیسر ڈاکٹر خو شی محمد، ڈاکٹر زاہد طا ہر اور ڈاکٹر شہلہ گل بخا ری کے علاوہ پا کستا ن بھر سے شعبہ ویٹر نری سے متعلقہ پرو فیشنلز اور پو سٹ گر یجو یٹ طلبہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔اس مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ تحقیق کا روں اورپیٹ پر یکٹیشنرز کی عملی تر بیت کے لیئے ویٹر نری یو نیور سٹی ہر ممکنہ تعا ون کے لیئے تیا ر ہے نیز ٹر یننگ کے انعقاد کو انتہا ئی مو ثر قرار دیا اور آرگنا ئزر کی کا و شوں کو بھی سر اہا ۔