پولیس کی کارروائی،38جرائم پیشہ افراد گرفتار،134نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں قبضہ میں لے لیں

منگل 26 اپریل 2016 18:29

ملتان۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 38افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پویس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم سلیم سے 02بوتل شراب ولائیتی ،پویس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم شہباز سے رپیٹر 12بور ، جبکہ پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم فیصل سے رائفل ایس ایم جی برآمد کرلی۔

پولیس تھانہ صدر نے جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارکر ملزمان طارق،رب نواز، فیاض،رمضان اور اکمل کوجواء کھیلتے ہوئے قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سامان اور داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔دریں اثناء پولیس ضلع ملتان نے30اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے2ملزمان کا تعلق کیٹگری "اے"سے ہے ۔جبکہ18ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے علاوہ ازیں 10اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔ علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران134نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں429نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے123موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :