پنجاب یونیورسٹی مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 26 اپریل 2016 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام ارتھ ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا تھیم تھاــ’’ہم کیسے زمین کو محفوظ بنا سکتے اور اس کے دوست بن سکتے ہیں‘‘۔ تقریب میں شعبہ کے طلبہ کو موقع دیا گیا کہ وہ زمین کو بچانے کے حوالے سے اپنے فن کے ذریعے خیالات شیئر کریں اور طلبہ نے زمین کو محفوظ بنانے کیلئے ڈرائنگ ، پینٹنگ اور خاکے بنا کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری، پروفیسر ڈاکٹر سکندر سلطان اور ڈاکٹر رِدا بتول نے ان پراجیکٹس کا جائزہ لیاجس میں حافظہ جویریہ ہاشمی، ماریہ رمضان اور ہما بٹ کو ان کی پینٹنگ Make Every day the Earth day پر پہلی پوزیشن سے نوازا گیا۔ فضاء منیر کو ان کے آئیڈیا کہ ’’کیسے زمین کو محفوظ کیا جاسکتا ہے؟‘‘ پر دوسری پوزیشن جبکہ پوسٹ گرایجوئیٹ کالج سمن آباد کی طالبہ انیلہ سعدیہ کو ان کی پینٹنگ We have only Earthپر تیسری پوزیشن دی گئی اور چوتھی پوزیشن بی ایس VIسمسٹر کی عفیفہ کو پینٹنگ Climate Changeپر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :