اسلام آباد ،لے پالک بیٹے کو قتل کروانے والا والداور والدہ قاتلوں سمیت گرفتار

منگل 26 اپریل 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) تھانہ رمنا پولیس نے لے پالک بیٹے کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کروانے والے والداور والدہ کو قاتلوں سمیت گرفتار کرلیا،اسجل چوہان کو سیکٹر جی بارہ میں دو ہفتے قبل قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ رمنا میں درج اسجل چوہان کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم یونس چوہان اور اس کی اہلیہ صوفیہ چوہان نے کرائے کے قاتلوں کامران، عرفان، اشفاق اور عاطف کے ساتھ مل کر اپنے لے پالک بیٹے اسجل چوہان کو قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی تھی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، دوران تفتیش پولیس کو سراغ ملا کہ اسجل چوہان کے ڈمی والد اور والدہ نے اسے قتل کروایا ہے اور قتل کی واردات میں کرائے کے قاتلوں کو استعمال کیا گیا

متعلقہ عنوان :