پیپلز پارٹی کا پارلیمانی وفد کل سپریم کورٹ بار کونسل عہدیدران اور شیخ رشید سے ملاقات کر ے گا

منگل 26 اپریل 2016 16:12

اسلام آباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا پارلیمانی وفدو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قیادت میں کل بدھ کو سپریم کورٹ بار کونسل کے عہدیداران اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ان کی رہائش گاہ لال حویلی میں ملاقات کر ے گا،ملاقات میں پانامہ لیکس پر کمیشن کی تشکیل اور غیر ملکی فرم سے فرانزک آڈٹ کیلئے ٹی آر اوزپر بات ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد سید خورشید شاہ کی قیادت میں (آج) بدھ کو دوپہر ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ بار کونسل کے عہدیداران سے ان کے دفتر سپریم کورٹ میں ملاقات کرے گا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید احمد سے سہ پہر5بجے ان کی رہائش گاہ لال حویلی میں ملاقات کر ے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے علاوہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر سعید غنی، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمراور اعجاز جاکھرانی شامل ہوں گے۔ملاقات میں پانامہ لیکس پر کمیشن کی تشکیل اور غیر ملکی فرم سے فرانزک آڈٹ کیلئے ٹی آر اوزپر بات ہو گی۔(اح+رڈ)