Live Updates

پیپلزپارٹی احتجاج کی آڑ میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،عمران خان کے لئے سندھ کے دروازے کھلے ہیں،اب اقربا ء پروری اور کرپشن کے خاتمے کے لئے کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی،بلڈراور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 اپریل 2016 16:07

پیپلزپارٹی احتجاج کی آڑ میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،عمران ..

کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26اپریل۔2016ء) :وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں پی پی پی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی، عمران خان کے لئے سندھ کے دروازے کھلے ہیں کیونکہ سندھ کے عوام مہمان نواز ہیں اور وہ اپنی ثقافت نہیں چھوڑ سکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سرکٹ ہاؤس خیرپورمیں کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں مرکزی چیف آرگنائزرمحمد ریحان یوسفزئی ، ریاض علی رضا ، تہذب الحسن اور محمد جنید شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی آڑ میں کام کرنے والے بلڈراور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے قدیم گوٹھوں کی زمینوں کو جعلی کاغذات کے ذریعے فروخت کرنے والوں اور چائنہ کٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ( کاگف) کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو کٹ آف ڈیٹ قانون کے تحت 23مارچ 1985کے بجائے 30جون 1997تک مالکانہ حقوق دینے کے لئے قانون سازی کرکے شہید قائد عوام اور بی بی بے نظیر بھٹو شہید کے مشن اور پی پی پی کے منشور کی تکمیل کی ہے جس سے سندھ میں مزید 1500کچی آبایوں 300گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق ملیں گے انہوں نے وزیر کچی آبادی ، اسپیکر سندھ اسمبلی، محکمہ قانون سندھ ، سیکریٹر ی کچی آبادی و خصوصی ترقیات اور معزز اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے کٹ آف ڈیٹ قانون کی منظوری کے لئے کی جانے والی گوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے (کاگف ) کے تاحیات چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی 36سالہ خدمات کو سراہااس موقع پر (کاگف ) کے چیئرمین نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایات پر کاگف کی تجاویزکو عملی جامع پہناتے ہوئے سندھ میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو 23مارچ1985ء کے بجائے 30جون 1997ء تک مالکانہ حقوق دینے کے کٹ آف ڈیٹ قانون کے نفاذ پر حکومت سندھ اورسید قائم علی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی جانب سے کچی آبادیوں کے ووٹوں کو غیر قانونی قرار دینے پر دکھ اور شکوے کا اظہار کیا ، جس پروزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں معلومات حاصل کریں گے اور کچی آبایوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو پہنچنے والے رنج کا ازالہ کریں گے جس کے بعد ( کاگف ) کے چیئرمین نے وزیر اعلیٰ سندھ کے یقین دلانے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات کے خلاف احتجاجی تحریک کاپروگرام موخر کردیا ، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ پی پی پی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی سیاست کی ہے اور سندھ حکومت عوام کو صحت ، تعلیم ، روزگار ، پانی ، بجلی کی فراہمی سٹرکوں اور گلیوں کی پختگی کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے جو پی پی پی کے منشور ر کا حصہ ہے عوام سندھ میں مثبت تبدیلی کو محسوس کررہے ہیں اور رینجرز ، پولیس و دیگر اداروں کے بھر پور اقدامات سے سندھ حکومت صوبے میں امن کے قیام میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے فوج میں کرپشن کے خلاف اقدامات سے فوج کا وقار مزید بلند ہوا ہے انہوں کہا کہ احتجاج کی آڑ میں پی پی پی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے سندھ کچی آبادی اتھارٹی اور دیگر محکموں میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اقربا ء پروری اور کرپشن کے خاتمے کے لئے کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

انہوں کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں اور سرکاری اراضی پر سے قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے انسدادتجاوز ات فورس کو فعال کردیا گیا ہے اور دائراہ کار بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں کہا کہ پولیس فورس اور دیگر محکموں میں سفارش کلچرکا خاتمہ کرکے میرٹ کو بنیادقرار دے دیا گیا ہے انہوں کہا کہ نئے بجٹ میں 50ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں تعلیم صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت خصوصی اقدامات کرے گی جس سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکینوں کو علاج اور تعلیم کی سہولیات میسر ہونگی جو پی پی پی کے منشور کی تکمیل کا بنیادی حصہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات