سعودی صحرا نے ایک ہفتے میں دو زندگیاں نگل لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 15:56

الریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26اپریل 2016ء):سعودی عرب کے شمال مغربی شہر حائل کے قریب واقع صحرا ایک ہفتے میں دو زندگیاں لے چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج ایک سعودی کی لاش بالکل اسی علاقے سے ملی ہے جہاں سے کچھ روز قبل ایک پاکستانی چرواہے کی لاش ملی تھی۔

(جاری ہے)

جو کہ راستہ بھٹک گیا تھا اور شدید پیاس کی وجہ سے موت کا شکار ہُوا تھا۔