پاکستان ریلوے نے موسم گرما کے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 4 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دے دئیے، 5 ٹرینوں کے سٹاپ ختم

منگل 26 اپریل 2016 14:59

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان ریلوے کی طر ف سے جاری کردہ موسم گرما کے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق 4 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں اور5 ٹرینوں کے سٹاپ ختم کردیئے گئے۔ اس کے علاوہ دو ٹرینوں کے سٹاپ مستقل کئے گئے ہیں اور10 ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کوئٹہ سے اب دن11 بجے ، عوامی ایکسپریس پشاور سے دن9 بجے کی بجائے دن10 بجے ، اکبرایکسپریس کوئٹہ سے دن09:45 بجے کی بجائے10 بجے ، بدر ایکسپریس لاہور سے شام 06:15 بجے کی بجائے07:15 بجے شام ، غوری ایکسپریس فیصل آباد سے سہ پہر03:10 بجے کی بجائے سہ پہر04:00 بجے ، ساندل ایکسپریس ملتان سے صبح 6 بجے کی بجائے07:3- بجے ، سکھر ایکسپریس جیکب آباد سے شام07:10 بجے کی بجائے 07:30 بجے روانہ ہورہی ہے، راولپنڈی پسنجر راولپنڈی سے شب 8بجے کی بجائے07:30 بجے روانہ ہورہی ہے،353UP پیسنجر سرگودھا سے دن10:30 بجے کی بجائے دن11 بجے روانہ ہورہی ہے، موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین کے روٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے لاہور، ملتان، لاہور کی بجائے سمہ سٹہ، راولپنڈی، سمہ سٹہ تک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیزگام ایکسپریس کا خانیوال سٹاپ5منٹ سے بڑھا کر25منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس کا ساہیوال ریلوے سٹیشن پر سٹاپ دو منٹ سے بڑھا کر5 منٹ، کراچی سے آنے والی عوامی ایکسپریس کاا ٹک سٹی پر سٹاپ تین منٹ سے بڑھا کر پانچ منٹ، کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کا شہداد پور ریلوے سٹیشن پر دو منٹ سے بڑھا کر پانچ منٹ ، فرید ایکسپریس کا کہروڑ پکا ریلوے سٹیشن پر سٹاپ دو منٹ سے بڑھا کر پانچ منٹ اور تیزگام کا ملتان ریلوے سٹیشن پر سٹاپ 25 منٹ سے کم کرکے پانچ منٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :