سعودی کسٹمز حکام کی کاروائی ، 123,000 نشہ آور گولیاں برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 14:56

سعودی کسٹمز حکام کی کاروائی ، 123,000 نشہ آور گولیاں برآمد

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26اپریل 2016ء): سعودی کسٹمز حکام نے ایک کاروائی کے دوران ایک ٹرک سے تقریباََ 123,000نشہ آور گولیاں ”Captagon“ برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی کسٹمز حکام نے مذکورہ نشہ آور گولیوں کو ٹرک کے پنکھے کے اندر بنائی گئی خصوصی جگہ سے برآمد کیا۔ یہ نشہ اور گولیاں اردن سے سعودی عرب سمگل کی جارہی تھیں۔کسٹمزحکام نے نشہ آور گولیاں ضبط کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔