کاغذ کی کرنسی پائیدار نہیں، سونے اور چاندی کا نظام واپس لانا ہو گا۔ مولانا محمد خان شیرانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 14:54

کاغذ کی کرنسی پائیدار نہیں، سونے اور چاندی کا نظام واپس لانا ہو گا۔ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2016ء): اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیر مین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ کاغذ کی کرنسی پائیدار نہیں ہے ، ہمیں پرانے وقتوں کی طرح سونے اور چاندی کا نطام لانا ہو گا تفصیلات کے مطابق چئیر مین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کاغذ کی کرنسی کو ناپائیدار قرار دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ کاغذی کرنسی کے پیچھے کوئی ٹھوس چیز نہ ہونے کے باعث کاغذی کرنسی کا نظام ہرگز پائیدار نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانے وقت کی طرح اپنے معاشی نظام کو دوبارہ سونے اورچاندی پراستوار کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

چئیر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے احیائے اسلام کے لیے اسلامی طرز معیشت کا ہونا ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سونے اور چاندی کو دوبارہ گردش میں لانے کے لیے یوم ھٰذا بحث بھی کی جائے گی۔