خورشید شاہ ،شاہ محمو د قریشی کا سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے متفقہ ٹی او آر لانے پر تبادلہ خیال

منگل 26 اپریل 2016 13:30

لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے متفقہ ٹی او آر لانے پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پوری قوم پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے اس لئے اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ۔

رہنماؤں نے دو مئی کو اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھاکہ کئی دہائیوں سے جاری کرپشن اورلوٹ مار نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ قومی دولت کی واپسی اور لٹیروں کے احتساب کے لئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوٹی گئی دولت کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔راب