عمانی تارکین کے لیے متحدہ عرب امارات میں داخلہ کے لئے ای ویزا لینا لازمی قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 13:26

عمانی تارکین کے لیے متحدہ عرب امارات میں داخلہ کے لئے ای ویزا لینا لازمی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26اپریل 2016ء): متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے اب عمانی شہریوں کو ای۔ویزا لینا پڑے گا ۔ جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز کے سربراہ خلیل ابراہیم نے بتایا کہ مورخہ 29اپریل2016 سے تمام عمانی تارکین کو جو عمان سے یو اے ای کی حدود میں زمینی یا فضائی راستے سے داخل ہوں گے، ”ای-ویزہ“ لینے کی پابندی کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ُان افراد کو ائیر پورٹ یا بارڈر سے واپس بھیج دیا جائے گا،جن کے پاس ای ویزا نہیں ہو گا۔ انہوں نے ای ویزا کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کے اس سے اجرا کا مقصد ائیر پورٹس اور بارڈر پر لمبی لمبی قطاروں کو کم کرنا ہے، تا کہ تارکین وطن بآسانی متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں۔