بزرگ خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے جواب طلب

عمرہ پر جانا چاہتی ہوں ، 11 سال سے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جا رہا،درخواست گزار یاسمین بی بی

منگل 26 اپریل 2016 13:25

لاہور ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) ) لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ خاتون کو شناختی کارڈ نہ جاری کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکوٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار یاسمین بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 11سال سے نادرا کی جانب سے اسے شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ وہ عمرہ پہ جانا چاہتی ہے عدالت نادرا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کاحکم دے۔ عدالت نے ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :