سندھ رینجرز کا شاندار اقدام، شہریوں‌کے لیے واٹس ایپ ہاٹ لائن متعارف کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 اپریل 2016 13:23

سندھ رینجرز کا شاندار اقدام، شہریوں‌کے لیے واٹس ایپ ہاٹ لائن متعارف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2016ء) : سندھ رینجرز نے شہریوں سے روابط کے سلسلے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک واٹس ایپ ہاٹ لائن متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے شہری شہر بھر میں کسی کی مشکوک سرگرمی سمیت کسی واقعہ سے متعلق اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے براہ راست رینجرز سے رابطہ کر سکیں گے۔ رینجرز نے عوام رابطے کو مزید بہتر کرنے کے لیے واٹس ایپ کا انتخاب کیا ہے کیونکہ واٹس ایپ آج کل شہریوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے جس سے شہری اب رینجرز کو کسی واقعہ یا مشکوک سرگرمی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی ارسال کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں اس سہولت کے ذریعے رینجرز کو آڈیوز اور لوکیشن بھی براہ راست ارسال کی جا سکیں گی۔ جس کے تحت رینجرز ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

شہری شہر بھر میں کسی بھی غیر قانونی اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز کی واٹس ایپ ہاٹ لائن کے نمبر2369996 - 0316 پر دے سکتے ہیں۔ فون نمبر کے ساتھ ساتھ رینجرز نے شہریوں کے لے ایک نیا ای میل ایڈریس بھی متعارف کروایا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

رینجرز کی جانب سے مہیا کیا گیا نیا ای میل ایڈریس [email protected] ہے۔ پاکستان کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر اداروں نے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے جس کے تحت ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ سال پولیس نے بھی مخصوص ایپلی کیشن استعمال کرنا شروع کر دی تھیں۔ جبکہ گذشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے بھی سرکاری بات چیت کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :