سی ڈی اے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ پانی کی قلت کی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام

منگل 26 اپریل 2016 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کا واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ پانی کی قلت کی شکایات سننے سے انکاری ہو گیا ہے اور انہیں حل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی سروس سٹیشن کی مختلف سیکٹرز میں موجودگی کی وجہ سے قلت آب کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے میڈیا رپورٹس میں واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جی ایف اور آئی سیکٹرز کے انڈسٹریل ایریا شاپس پر غیر قانونی سروس سٹیشن آپریٹ کر رہے ہیں جو انڈسٹریل ایریا زولنگ ریگولیشن کے خلاف ہے سروس سٹیشن کے مالکان تجارتی مقاصد کے لئے پینے کا صاف پانی استعمال کر رہے ہیں اور جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں کیونکہ وہ مقامی آبادی کو گھریلو استعمال سے پانی سے محروم کر رہے ہیں دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی ڈویژن (ساؤتھ ) سی ڈی اے نے چیئرمین سی ڈی اے کو اک خط سے آگاہ کر رہا ہے موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ان شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پانی کی قلت کا مسئلہ سامنے آ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :