اسپیکر قو می اسمبلی سردار ایا ز صادق کا ریلوے ہیڈ کوارٹرآفس لاہور کا دورہ

پیر 25 اپریل 2016 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء ) اسپیکر قو می اسمبلی سردار ایا ز صادق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرآفس لاہور کا دورہ کیا اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی جس میں رہنما مسلم لیگ ن پر ویز ملک نے بھی شرکت کی ۔ سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریلوے کی حالیہ بحالی کی طرف سفر اور مسافروں کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں گہری دلچسپی لی اور وزیر ریلوے کی کاوشوں کو سراہا۔

سردار ایازصادق نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ریاستی اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں بشمول دیگر اداروں کے پاکستان ریلویز کی بحالی اور خسارے میں کمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے خواجہ سعد رفیق کا انتخاب نہایت موزووں تھا ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اس موقعہ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہم ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے ریلوے میں سیاست سے پاک ماحول کو فروغ دیاہے۔

ملاقات میں وزیر ریلوے کی معاونت چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انورنے کی۔ بعدازاں ایک اور اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے معاملات کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ نیسپاک کے تعاون سے کی جانے والی کوششوں کو بروئے کار لانے کے لیے تما م ممکنہ اقداما ت کرنے کی ہدایات کی ۔ اس اعلی سطحی اجلاس میں ریلوے کے متعلقہ حکام کے علاوہ نیسپاک کے ایڈوائزر بر ائے ریلوے محمد خالد اور ان کی تکنیکی ٹیم نے شمولیت کی۔

اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلوے انجم پرویز ،ممبر فنانس غلام مصطفی ،ایڈیشنل منیجرزاور چیف انجینئرز صاحبان نے خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :