سفاری پارک میں جانوروں کی خرید وفروخت میں مبینہ کرپشن سامنے آنے پر نیب نے تحقیقات مکمل کرلیں

پیر 25 اپریل 2016 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء ) سفاری پارک میں جانوروں کی خرید وفروخت میں مبینہ کرپشن سامنے آنے پر نیب نے تحقیقات مکمل کرلیں ۔ بتایاگیا ہے کہ سفاری پارک انتظامیہ کی جانب سے شیر ، چیتا و دیگر جانوروں کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے ثبوت سامنے آنے پر نیب ، محکمہ خزانہ نے تحقیقات مکمل کرلیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفاری پارک انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی خریداری میں2کروڑ 77لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کے ثبوت ملے ہیں ۔

جس کے مطابق بنگال ٹائیگر کو 1کروڑ 10لاکھ روپے مارکیٹ سے زیادہ ریٹ دے کرخریداگیا ہے اس طرح سفید شیر کو 70لاکھ جبکہ کالے چیتے کو 60لاکھ 50ہزار روپے سے زائد قیمت ادا کرکے خرید اگیا ۔ نیب اور محکمہ خزانہ نے تحقیقات میں مبینہ کرپشن کے الزامات کو درست پانے پر سفاری انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :