(ن) لیگی حکومت کے پاس تحر یک انصاف کے مطالبات کو تسلیم کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ‘چوہدری محمد سرور

(ن) لیگ کی حکومت خود اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے اگر انکا دامن صاف ہے تو اپوزیشن کی مر ضی سے کمیشن کے ٹی او آرز کیوں نہیں بناتی ؟

پیر 25 اپریل 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء ) سابق گور نر وسابق آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب چوہدری محمدسرور نے یکم مئی کے لاہور کے پارٹی جلسے کو کا میاب بنانے کیلئے کارکن رابط مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کے پاس تحر یک انصاف کے مطالبات کو تسلیم کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ورنہ کرپشن کیخلاف سڑکوں پر آنے کا احتجاجی حق استعمال کرتے رہیں گے ،(ن) لیگ کی حکومت خود اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے اگر انکا دامن صاف ہے تو اپوزیشن کی مر ضی سے کمیشن کے ٹی او آرز کیوں نہیں بناتی ؟تحر یک انصاف کے دھرنے اور بلدیاتی الیکشن میں قر بانیں اور جانوں کے نذرانے دینے والے کارکنان ہمارے ہیروہیں انکو کسی صورت بھول نہیں سکتے ،تحر یک انصاف کی اصل طاقت اس کے کارکنا ن ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے یکم مئی کو لاہور میں ہونیوالے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں کے مختلف وفود سے ملاقات کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کے حکومت سے کیے جانیوالے مطالبات قومی امنگوں کی ترجمانی ہیں اور (ن) لیگ کی حکومت کو چاہیے وہ اپنا اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کر نے کی بجائے ان مطالبات کو تسلیم کر یں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق پر امن احتجاج کر نا ہر پاکستانی کا حق ہے اور جب (ن) لیگ کی حکومت عمران خان کے مطالبات منظور نہیں کر یگی اور ملک میں کر پشن اور لوٹ مار جاری رکھے گی تواسکے خلاف احتجاج ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور یکم مئی کو لاہور میں کا میاب جلسے سے ثابت کر دیں گے کہ عوام کر پشن کیخلاف اور تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور کارکن اس جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کوتیز کر دیں اور میں خود بھی لاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں کا رکنوں سے ملاقاتیں اور رابطوں کا آغاز کر چکا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف جتنا طاقتوار اور جوش وجذبے والا کارکن ہے اسکی کسی اور پارٹی میں مثال نہیں ملتی اور ہم قر بانیں دینے والے کارکنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر یں گے ۔