خواتین کی شمولیت کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا‘شائستہ پرویزملک

پی پی145میں خواتین کی تنظیم سازی،سمیر امجد پی پی صدر، روبینہ ناصر جنرل سیکرٹری،جمیلہ بی بی سینئرنائب صدرنامزد

پیر 25 اپریل 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)پی پی145کے زیراہتمام گذشتہ روز مقامی شادی ہال میں خواتین کی نوٹیفکیشن وحلف برداری تقریب منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی خواتین کی صدر شائستہ پرویزملک ،ایم پی اے وحیدگل اورخواتین کی جنرل سیکرٹری کنول لیاقت ایڈووکیٹ تھی۔تقریب میں مقامی چیئرمین وائس چیئرمین کے علاوہ چوہدری علی عدنان،صدرراناعمرحیات،زرقاجاوید،نسیم بانو اورکارکنوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

شائستہ پرویزملک نے سمیر امجد کو پی پی145کی صدراورروبینہ ناصرکو جنرل سیکرٹری ،جمیلہ بی بی کوسینئرنائب صدر،تبسم عباس کوایڈایشنل جنرل سیکرٹری،کرن اشرف کو نائب صدر،ڈاکٹرنصرت کونائب صدر،سائرہ بی بی کو جوائنٹ سیکرٹری کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح انہوں نے یوسی136کی ممتازبی بی صدر،ریحانہ بی بی جنرل سیکرٹری،137کی عاصمہ شہبازصدر،فائزہ طارق جنرل سیکرٹری ،یوسی138کی آسیہ طالب صدر،آسیہ وحیدجنرل سیکرٹری،یوسی139کی عائشہ عمرصدر،شہنازبی بی جنرل سیکرٹری،یوسی140کی رفعت پروین صدر،فاطمہ بشیرجنرل سیکرٹری،یوسی141کی فضلیت الیاس صدر،نگہت بی بی جنرل سیکرٹری،یوسی142کی عظمت پروین صدر،شمشادبیگم جنرل سیکرٹری،یوسی143 کی مسزلیاقت صدر،نوشین اسرارجنرل سیکرٹری،یوسی145کی ارشادبیگم صدر،آصفہ بی بی جنرل سیکرٹری کے بھی نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،خواتین آگے آئیں اورملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جوچندشرپسندعناصرسازش کرکے ملکی ترقی کاراستہ روکنا چاہتے ہیں،انشاء اﷲ میاں نوازشریف کی قیادت میں ہی تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے اورسازشی عناصرکوشرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :