قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس، منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ میں بے قاعدگیاں ، جنرل منیجر منگلا طلب

آئندہ اجلاس میں مکمل دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جنرل منیجر منگلا کو شرکت کی ہدایت

پیر 25 اپریل 2016 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ میں بے قاعدگیوں کے الزامات کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں مکمل دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جنرل منیجر منگلا کو شرکت کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین عبدالمجید خانان خیل کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین چوہدری جعفر اقبال، سیّد محمد اطہر حسین شاہ گیلانی، ڈاکٹر عباداﷲ، شازا فاطمہ خواجہ، شاہین اشفاق، شازیہ اشفاق مٹو، جنید اکبر، قیصر جمال، شیخ صلاح الدین، آسیہ ناصر، شمس النساء، شیر اکبر خان اور افتخار الدین کے علاوہ وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبہ میں بدانتظامیوں کے الزامات کا گہرائی سے جائزہ لیا اور جنرل منیجر منگلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں مکمل دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ شریک ہوں۔ کمیٹی نے سیکرٹری واپڈا کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکرٹری واپڈا اور جی ایم نیسپاک آئندہ اجلاس میں شرکت کریں۔ کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات کو سفارشات کی وہ پی آئی ڈی ڈرافٹ ایکٹ 2010ء کو جلد حتمی شکل دیں۔

متعلقہ عنوان :