ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ٗ 4روز میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی ٗکشیدگی کے باعث ہسپتال میں پولیس تعینات

حکومت جب تک مطالبات منظور نہیں کرے گی، ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے تمام شعبوں میں کام بند رکھیں گے ٗینگ ڈاکٹرز

پیر 25 اپریل 2016 22:07

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ٗ 4روز میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی ٗکشیدگی کے باعث ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث چار روز کے دوران بروقت امداد نہ ملنے پر دو نومولود بچوں سمیت نو افراد دم توڑ گئے ٗکشیدگی کے باعث ہسپتال میں پولیس کو تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں چار روز سے جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ٗ بروقت امدا نہ ملنے پر پیر کو مزید دو نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ۔

دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین کی جانب احتجاج اور ینگ ڈاکٹرز سے تصادم کے بعد انتظامیہ نے ہسپتال کا کنٹرول پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ادھر ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک مطالبات منظور نہیں کرے گی، ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے تمام شعبوں میں کام بند رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :