تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں فرنیچر کی دوکان میں چوری لاکھوں مالیت کا فرنیچر چوری

دوکان کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج

پیر 25 اپریل 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں فرنیچر کی دوکان میں چوری لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر چوری دوکان کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تاجر محب الرحمن نے تھانہ بہارہ کہو میں چوری کا مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری کرنل امان الله روڈ پر فرنیچر کی دوکان ہے میرے ملازم بشارت مسیح نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر میری دوکان سے چالیس لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر اور دیگر سامان چورایا ہے مارکیٹ کے چوکیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی یہ پولیس نے ملزم اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے تفتیش سروع کردی۔

متعلقہ عنوان :