چنیوٹ،محکمہ ہیلتھ کی مختلف آسامیوں پر ہونے والے امیدواروں کے انٹرویو اچانک منسوخ

پیر 25 اپریل 2016 20:41

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء)محکمہ ہیلتھ کی مختلف آسامیوں پر ہونے والے امیدواروں کے انٹرویو اچانک منسوخ ہونے پر سینکڑوں افراد کا ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرے بازی گرمی کے باعث دو نوجوان بے ہوش ہو گئے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں آج محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سکیل 1سے 7تک کی آسامیوں پر انٹرویوہونے تھے مگر اچانک انٹرویو منسوخ ہونے پر اسلامیہ کالج میں موجود سینکڑوں نوجوانوں نے جلوس کی صورت میں ڈی سی او آفس کے باہر دھرنا دیا اس موقع پر ایم ایس ایف تحصیل بھوانہ کے صدر عمران آشی جپہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ کالج میں ہونے والے انٹرویو کے دوران ضلعی انتظامیہ نے امیدواروں کیلئے پانی اور پنکھوں تک کا انتظام نہ کیا اور اچانک انٹرویو منسوخ کر دیئے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔