فیصل آباد،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس،نئے تعمیر شدہ ہاسٹلزکو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

پیر 25 اپریل 2016 20:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں سکیورٹی کی صورت حال کا بغور جائزہ لیا گیا اور ممبران جن میں ڈین کلیہ ڈاکٹرمحمد زبیر، ڈاکٹر حق نوازانور، ڈین ڈاکٹر ہمایوں عباس، ڈاکٹر ندیم سہیل ، ڈاکٹر شازیہ بخاری، سلمان پنسوتہ ، چیف سیکورٹی آفیسر حسن لالی ، ڈین ڈاکٹر فرحت عباس، مظہر وسیم اور رجسٹرار غلام غوث ،حسن محمود آئی ٹی منیجرشامل تھے نے اس موقعہ پر سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اورسیکورٹی کی مزید بہتری کیلئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں سرچ لائٹس کو ایل ای ڈی (LED)لائٹس میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور نئے تعمیر شدہ ہاسٹلزکو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، سیکورٹی کے تناظر میں ادارے میں بنکرز بنائے جا چکے ہیں اور سب گیٹ پر رکاوٹیں رکھی گئی ہیں اور طلبہ کو لانے لیجانے کیلئے بسوں پر سکیورٹی گارڈز متعین کئے جائیں گے وائر لیس سسٹم کا جائزہ بھی لیا گیا اور بتایاگیا کہ مزید واک تھروگیٹ خریدے جارہے ہیں نئے میگا فون خریدے جاچکے ہیں مزید برآں نیو کیمپس و اولڈکیمپس میں کنٹرول رومز بن چکے ہیں اور گارڈز کی بھرتی کے وقت یہ دیکھا جائے گا کہ انکی عمر 45سال سے متجاوز نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :