وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے، دھرنوں کی سیاست ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ، کسی بھی غیر آئینی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے ،بلا جواز حکومت کے خلاف سازشوں پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہونگے

ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی مثالی کالج واہ کینٹ کو نئی عمارت کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو

پیر 25 اپریل 2016 20:27

واہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ بے وقت کی راگنی ہے، دھرنوں کی سیاست ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ، کسی بھی غیر آئینی اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے ،بلا جواز حکومت کے خلاف سازشوں پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔

وہ پیر کو مثالی کالج واہ کینٹ کو نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انھوں نے اے سی واہ میں نجی سکول میں منعقدہ سمینار سے خطاب بھی کیا،مولاناعبدالغفور حیدری نے جماعت اسلامی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف کال دینے والے پہلے اپنے وزیر خزانہ کا احتساب کریں،انکا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بین الاقوامی سطح پرسازشیں ہورہی ہیں،جن میں ہمارے ہسایہ ممالک بھی شریک ہیں،انھوں نے کہا کہ گو کہ ہم حکومت کا حصہ ہیں لیکن بلا امتیاز احتساب کے حامی ہیں محض الزامات کی کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا درست نہیں،حکومت کے خلاف بلاجواز محاز آرائی کے حق میں نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،کوئی بھی ایسی سازش جو ملک کو عدم استحکام کی جانب دکھیلے اور ملک میں انارکی کی صورتحال کا موجب بنے اسکی ہر فورم پر بھرپور مخالفت کریں گے، اے سی واہ میں سیمینارسے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ عصری تقاضوں کے مطابق بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا خصوصی اہتمام دینی مدارس کا خاصہ ہے مدارس کی رجسٹریشن کے خلاف نہیں تاہم غیر ضروری مخالفت پر خاموش تماشائی بھی نہیں بن سکتے،انھوں نے باور کرایا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا جس کا اپوزیشن خواب دیکھ رہی ہے،دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان سے دوچار کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی صوبہ پنجاب قاری محمدابراہیم،امیر جے یو آئی (ف) تحصیل ٹیکسلا حکیم محمد اسعد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی و ڈائریکٹر مثالی سکول و کالج واہ کینٹ ملک سفیر عالم، کنٹری ڈائریکٹر ٹروتھ سکول انٹر نیشنل ڈاکٹر شفیق،نائب امیر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ضٰا الرحمان،امیر جے یو آئی حسن ابدال شہاب الدین ،ڈائریکٹر ایف ڈی چوہدری سکول سسٹم عطا المنعم چوہدری،مختلف سکولوں کے سربراہان شیخ وقمر،راشد بیگ، ضیاالدین،ملک آفتاب،اقبال اعوان فاروقی،بھی موجود تھے،مثالی کالج کی افتتاحی تقریب آمد پر سکول کے ڈائریکٹر سفیر عالم و دیگر کالج سٹاف نے انکا پر تپاک استقبال کیا جبکہ سکول کے بچوں نے مہمان خصوصی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

متعلقہ عنوان :